برطانیہ میں منگل سے کورونا ویکسین دینے کاآغاز

   

لندن: فائزر؍ بایوانٹیک کی کورونا ویکسین کی پہلی خوراک منگل کو برطانیہ میں دی جائے گی۔برطانیہ میں نیشنل ہیلتھ سروس (این ایچ ایس) ٹرسٹوں کے لئے ممبر تنظیم’ ‘این ایچ ایس پرووائڈر‘ کے سربراہ کرس ہاپسن نے جمعہ کے روز بی بی سی کو بتایا ’’50اسپتال ہب ہیں اور ہم جانتے ہیں کہ یہ ویکسین منگل کو ٹیکہ کاری شروع کرنے کے لئے ان اسپتالوں تک پہنچائی جائے گی‘‘۔برطانیہ کی حکومت نے چہارشنبہ کے روزفائزر؍بایو انٹیک کی کووڈ19- ویکسین کی منظوری دینے کے لئے ایک آزاد ڈرگس اینڈ ہیلتھ پروڈکشن ریگولیٹر ایجنسی کی سفارش کو بدھ کے روز منظور کر لیاتھا اور کہا تھا کہ آئندہ ہفتے سے یہ ویکسین ملک میں دستیاب کردی جائے گی۔وزیر صحت میٹ ہنکاک نے چہارشنبہ کے روز کہا کہ برطانیہ نے فائزر ؍ بائیوانٹیک سیحاصل کی گئی چار کروڑ خوراکوں میں سے 800,000 خوراک اگلے ہفتے دستیاب ہوگی۔