لندن: برطانیہ میں نیوکلیئر ہتھیار موٹر وے کے ذریعے منتقل کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق فوجی ٹرکوں میں موجود نیوکلیئر ہتھیاروں کو مختلف سڑکوں کے ذریعے منتقل کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ نیوکلیئر ہتھیاروں کے خلاف مہم چلانے والی تنظیم کے کارکنوں کا کہنا ہیکہ نیوکلیئر ہتھیاروں کے ٹرکوں کو کیمبریا ، لنکا سٹر اورلنکاشائرکی شاہراہوں سے اسکاٹ لینڈ کی جانب جاتے دیکھا گیا ہے۔ نیوکلیئر ہتھیاروں کو بغیرکسی نشان اورشناخت والے فوجی ٹرکوں کے ذریعے منتقل کیا گیا۔فوجی ٹرکوں میں برطانیہ کے ٹرائے ڈینٹ میزائل موجود ہونے کا بھی امکان ظاہرکیا گیا ہے۔ نیوکلیئر ہتھیاروں کی خفیہ طور پر منتقلی کا تعلق یوکرین جنگ سے بھی ہوسکتا ہے۔