برطانیہ میں وگن روڈ پر 2 کاروں میں تصادم، 4 ہلاک

   

Ferty9 Clinic

لندن ۔ 11؍جنوری ( ایجنسیز)برطانیہ کے علاقے بولٹن کی وگن روڈ پر 2 کاروں میں تصادم کے باعث 4 افراد ہلاک ہوگئے۔ گریٹر مانچسٹر سے میڈیارپورٹ کے مطابق اس واقعے میں 5 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنھیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ہلاک ہونیوالوں میں دو اٹھارہ اور ایک انیس برس کا نوجوان اور کار کا 50 سالہ ڈرائیور شامل ہے۔ میڈیارپورٹ کے مطابق گریٹر مانچسٹر پولیس کے مطابق حادثہ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب پیش آیا۔حادثے کے بعد کافی دیر تک یہ سڑک بند رہی۔ اس حوالے سے پولیس نے کہا کہ مزید تفتیش جاری ہے۔