برطانیہ میں کورونا کے نئے ویرینٹ کا پہلا کیس

   

لندن: برطانیہ کی ایجنسی برائے تحفظ صحت یوکے ہیلتھ سکیورٹی ایجنسی (یو کے ایچ ایس اے) نے ملک میں کورونا وائرس کی نئی قسم BA.2.86 کے پہلے کیس کی تصدیق کردی ہے۔میڈیا کے مطابق یو کے ایجنسی نے جمعہ کے روز بتایا کہ ’کورونا وائرس کی نئی قسم COVID-19 variant BA.2.86 کے پہلے کیس کی نشان دہی ایک ایسے شخص میں ہوئی ہے جس نے حال میں میں کوئی سفر بھی نہیں کیا ہے۔جمعرات کو بیماریوں پر قابو پانے اور ان سے بچاؤ کے امریکی ادارے ’یو ایس سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن‘ نے بتایا تھا کہ وہ وائرس کی اس نئی اور تیزی سے شکل تبدیل کرنے والی قسم کا سراغ لگا رہا ہے جو کہ کورونا وائرس کا سبب بنتی ہے۔واضح رہے کہ کورونا کی اس قسم کی شناخت اسرائیل، ڈنمارک اور امریکہ میں بھی ہو چکی ہے۔اس سے قبل دسمبر 2021 میں برطانیہ نے کورونا وائرس کی اْس وقت کی نئی قسم اومیکرون‘ سے پہلی ہلاکت کی تصدیق کی تھی۔اس سے قبل عالمی ادارہ صحت نے رواں برس مئی میں اعلان کیا تھا کہ ’کورونا وائرس (کووڈ 19) اب عالمی ایمرجنسی نہیں رہا۔ تاہم ڈبلیو ایچ او نے خبردار کیا تھا کہ ’یہ وائرس گردش کرتا رہے گا اور شکل بدلتا رہے گا۔