برطانیہ میں ہاسپٹل کے باہر کار میں دھماکہ ، ایک ہلاک

   

لندن : برطانیہ کے لیورپول میں ہاسپٹل کے باہر ایک کار میں دھماکہ ہوا جس میں ایک شخص ہلاک ہوگیا جبکہ شدید طور پر زخمی ہوگیا ہے۔ شمالی انگلینڈ کے لیورپول کے ویمنس ہاسپٹل کے باہر اتوار کو یہ دھماکہ ہوا۔ پولیس نے بتایا کہ انسداد دہشت گردی عہدیدار اس واقعہ کی تحقیقات کررہے ہیں۔ مرسیسائیڈ پولیس کے مطابق جس کار میں دھماکہ ہوا وہ ٹیکسی تھی۔ چیف کانسٹیبل سیرینا کینیڈی نے بتایا کہ واقعہ کی وجوہات کا پتہ لگانے کی کوششیں جاری ہیں۔