لندن :برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن 26 جنوری کو یوم جمہوریہ کے موقع پر ہندوستان کے مہمان خصوصی ہوں گے۔ یہ جانکاری برطانیہ کی وزارت خارجہ نے دی ہے۔ وزارت نے کہا کہ یوم جمہوریہ کے موقع پر جانسن ہندوستان جائیں گے۔ جانسن کو وزیر اعظم مودی نے مدعو کیا تھا۔جانسن 27 سال میں راج پتھ کی پریڈ دیکھنے بطور مہمان آنے والے پہلے برطانوی وزیر اعظم ہوں گے۔ اس سے قبل 1993 میں برطانیہ کے جان میجر 26 جنوری کی پریڈ کے موقع پر مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہوئے تھے۔