٭ وسطی قطب شمالی کے برفانی خطہ کی طویل ترین مہم میں 17 ممالک کے سائنسداں 158 ملین ڈالر کی لاگت پر ایک سال طویل ریسرچ کریں گے ۔ اس ضمن میں ایک جہاز کو بڑے برفانی حصہ میں پھنساکر رکھا جائے گا ۔ MOSAIC مشن کامقصد موسمی تبدیلی کا جائزہ لینا ہے جبکہ برف قطب شمالی کی طرف ڈھلکتا جاتا ہے ۔ محققین کا کہنا ہے کہ ابھی تک ہم اس خطے سے ناواقف رہے ہیں، اب ہم اس صورتحال کو تبدیل کریں گے ۔
