لکھنو : اترپردیش کے کانپور میں چہارشنبہ کے روز ایک بازار میں ایک نوجوان برقعہ پوش خاتون کا پیچھا کرتے ہوئے بدتمیزی کررہا تھا ۔ اس پر ناراض ہوکر خاتون اس بدمعاش کا کالر پکڑ کر پچاس سیکنڈ میں چودھ تھپڑ ماردیئے ۔ بدمعاش کی پٹائی کا ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہا ہے ۔ کمشنر پولیس کارروائی میں آگئی اور پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے ۔بیکن گنج تھانہ کے علاقہ کے بازار میں ایک خاتون خریداری کیلئے گئی تھی، اس دوران ایک نوجوان خاتون کا پیچھا کررہا تھا ۔ متاثرہ خاتون اس کی حرکتوں کو مسلسل نظرانداز کررہی تھی مگر جب وہ حد سے تجاوز کرگیا تو خاتون نے بیچ بازار میں نوجوان کو پکڑ لیا اور زور سے پٹائی کردی ۔ تھپڑوں کی بارش کرتے ہوئے نوجوان کو زمین پر گرادیا گیا ۔ وائرل ویڈیو میں نوجوان خاتون کے سامنے بڑبڑاتے ہوئے دکھائی دے رہا ہے اور وہ تماشائیوں سے چھٹکارا پانے کی اپیل کرتا رہا ۔ آس پاس کھڑے لوگوں سے نوجوان کہتا ہے کہ بھائی چھوڑ دو ، اب مزید نہیں کروں گا ۔