برقی سربراہی میں کوتاہی پردو عہدیداروں کو وجہ نمائی نوٹس

   

حیدرآباد 11جولائی (سیاست نیوز) شہر میں برقی سربراہی میں کسی تکنیکی خرابی پر حکام کو فوری یکسوئی کی ہدایت دی گئی تاکہ سربراہی میں خلل نہ ہو۔ مانصاحب ٹینک میں تکنیکی خرابی دور کرنے میں تاخیر کرنے والے ملازمین کے خلاف صدرنشین و مینجنگ ڈائرکٹر سدرن پاور ڈسٹری بیوشن کمپنی مشرف فاروقی نے کارروائی کی ہدایت دی۔ چاچا نہرو پارک کے قریب 100 کے وی ٹرانسفارمر میں تکنیکی خرابی کے سبب برقی منقطع ہوگئی۔ ٹرانسفارمر کی تبدیلی میں تاخیر سے متعلق مقامی افراد کی شکایات ملیں۔ مشرف فاروقی نے حیدرآباد سنٹرل سرکل کے سپرنٹنڈنٹ انجنیئر موہن ریڈی کو رپورٹ پیش اور تساہل کے ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی کی ہدایت دی۔ سپرنٹنڈنٹ انجنیئر نے مانصاحب ٹینک اسسٹنٹ انجنیئر ناگا چیتنیہ اور مہدی پٹنم کے اسسٹنٹ ڈیویژنل انجنیئر ملیا کو وجہ نمائی نوٹس جاری کی۔ 1