حیدرآباد ۔ 21 ستمبر (سیاست نیوز) کام کے دوران برقی شاک کے سبب ایک اور بلندی سے مشتبہ طور پر گر کر ایک دو افراد ہلاک ہوگئے۔ کشائی گوڑہ پولیس کے مطابق 35 سالہ وی ستیہ نارائنا جو پیشہ سے فلیکی نصب کرنے کا کام کرتا تھا۔ کشائی گوڑہ علاقہ میں رہتا تھا۔ گذشتہ روز یہ شخص علاقہ میں ایک فلیکی لگارہا تھا کہ مشتبہ طور پر بلندی سے گر کر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا۔ چندا نگر پولیس حدود میں پیش آئے ایک واقعہ میں 18 سالہ شیوا برقی شاک کی زد میں آ کر فوت ہوگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق شیوا پیشہ سے خانگی ملازم تھا جو ملکارجن علاقہ کاساکن بتایا گیا ہے۔ 19 ستمبر کو یہ نوجوان مشتبہ طور پر برقی شاک کی زد میں آ کر فوت ہوگیا۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔