برقی شاک سے لاری ڈرائیور کی موت

   

حیدرآباد۔ شہر کے نواحی علاقہ کاٹے دھن میں پیش آئے افسوسناک واقعہ میں ایک لاری ڈرائیور فوت ہوگیا۔ پولیس ذڑائع کے مطابق فیاض نامی شخص جو چنتل میٹ علاقہ کا ساکن آج کاٹے دھن میں برقی شاک کی زد میں آکر فوت ہوگیا۔ فیاض لاری کا مالک تھا اور وہ خود ہی ڈرائیونگ بھی کرتا تھا۔ آج لوڈ سے بھری لاری کو لیکر یہ شخص جارہا تھا کہ کاٹے دھن علاقہ پہونچنے کے بعد بارش شروع ہوگئی۔ بارش کے سبب سامان کو تباہی سے بچانے کی خاطر فیاض نے لاری پر ٹارپولین ڈالنا شروع کردیا۔ بارش کے سبب سامان کو ڈھانکنے کی جلدی میں اس شخص نے برقی ہائی ٹینشن تاروں کو نہیں دیکھا جس کی زد میں آکر وہ فوت ہوگیا۔