حیدرآباد ۔ 31 جولائی (سیاست نیوز) کنگس کالونی مائیلار دیو پلی میں پیش آئے ایک واقعہ میں برقی شاک کی زد میں آکر میستری ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق 36 سالہ نینادت بابو جو بابل ریڈی نگر علاقہ کا ساکن تھا۔ کنگس کالونی میں تعمیراتی کام کررہا تھا۔ کام کے دوران ایک لوہے کا پائپ برقی ہائی ٹینشن تاروں سے ٹکرا گیا جس کے سبب بابو برقی شاک کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔