حیدرآباد ۔ 20 اپریل (سیاست نیوز) پرانے شہر کے علاقہ بندناکہ میں پیش آئے دلسوز واقعہ میں ایک کمسن لڑکا برقی شاک کی زد میں آ کر فوت ہوگیا۔ سنتوش نگر پولیس کے مطابق 4 سالہ محمد جواد جو بندناکہ علاقہ کے ساکن محمد مجاہد کا بیٹا تھا، 18 اپریل کو اپارٹمنٹ کے سیلار میں کھیل رہا تھا کہ لیون کے وی برقی تار کی زد میں آ کر شدید متاثر ہوگیا جس کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ آج صبح فوت ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔