وزیر برقی کا جائزہ اجلاس ، انتخابی ضابطہ اخلاق رکاوٹ
حیدرآباد 10 نومبر ( سیاست نیوز ) خسارے میں چلنے والے برقی ادارے ( ڈسکام ) کو نفع بخش ادارے میں تبدیل کرنے وزیر برقی جگدیش ریڈی نے اعلیٰ عہدیداروں کا اجلاس طلب کرکے برقی شرحوں میں اضافہ کرنے کا جائزہ لیا ۔ واضح رہے کہ ایک اجلاس میں چیف منسٹر کے سی آر نے برقی شرحوں میں اضافہ کی منظوری دی ہے ۔ نومبر کے اواخر تک برقی شرحوں میں اضافہ کی ( ای آر سی ) کو تجاویز بھیجنے مشاورت کا آغاز کردیا ہے ۔ وزیر برقی نے ٹرانسکو ، جینکو کے سی ایم ڈی ڈی پربھاکر راؤ کے علاوہ دوسرے عہدیداروں کے ساتھ اجلاس طلب کیا ۔ کس زمرے میں کتنا اضافہ کیا جائے اس کا جائزہ لیا گیا ہے ۔ ذرائع سے پتہ چلا کہ شرحوں میں اضافہ کیلئے تجاویز تیار ہوگئی ہیں ۔ جلد چیف منسٹر کے سی آر اس کا جائزہ لینے اجلاس طلب کریں گے ۔ چیف منسٹر کی منظوری کے بعد برقی شرحوں میں اضافہ کو منظوری دی جائیگی ۔ ریاست میں کونسل انتخابات کا نوٹیفیکیشن جاری ہوگیا ہے ۔ لہذا انتخابی عمل کے بعد برقی شرحوں میں اضافہ کا قطعی امکان ہے ۔ 14 دسمبر تک ریاست میں انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ ہے ۔ لہذا نومبر کے اواخر تک برقی شرحوں میں اضافہ کی تجویز کا امکان نہیں ہے ۔ باوثوق ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ آئندہ سال یکم اپریل سے برقی شرحوں میں اضافہ ہونے کا امکان ہے ۔ ن