برقی ملازمین کے مسائل حل کرنے ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرمارکا کا تیقن

   

حیدرآباد ۔19 ۔ فروری (سیاست نیوز) ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرمارکا نے کہا کہ حکومت برقی ملازمین کو درپیش مسائل کی یکسوئی کیلئے تیار ہیں۔ بھٹی وکرمارکا نے برقی اداروں کے ایس سی ، ایس ٹی ملازمین کی تنظیموں کی جانب سے شائع کردہ ڈائری کی رسم اجراء انجام دی ۔ اس موقع پر ارکان اسمبلی وی ویریشم اور ڈاکٹر ستیہ نارائنا کے علاوہ ایمپلائیز اسوسی ایشن کے سکریٹری جنرل ایم سرینواس اور دوسرے موجود تھے۔ ڈپٹی چیف منسٹر نے ملازمین کے نمائندوں سے دیرینہ مسائل پر بات چیت کی۔ انہوں نے کہا کہ دستور ہند میں ایس سی ، ایس ٹی طبقات کو جو تحفظات فراہم کئے گئے اس کے نتیجہ میں محکمہ برقی میں تقررات عمل میںلائے گئے اور ایس سی ایس ٹی ملازمین کو فائدہ پہنچا۔ ڈپٹی چیف منسٹر نے ملازمین کے نمائندوں کو مسائل کے حل کا تیقن دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دو برسوں میں کانگریس حکومت نے سرکاری اداروں کے ملازمین کے حق میں کئی فیصلے کئے ہیں۔ سابق حکومت نے ملازمین کے مسائل کو نظر انداز کردیا تھا ۔ بھٹی وکرمارکا نے کہا کہ کانگریس حکومت نے ملازمین کی تنظیموں اور اداروں کے جمہوری انداز میں کام کرنے کی راہ ہموار کی ہے۔ 1