حیدرآباد ۔8۔ڈسمبر (سیاست نیوز) چیف منسٹر ریونت ریڈی نے آج سکریٹریٹ میں ریاست میں برقی صورتحال پر اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کیا۔ ریاست میں برقی کی پیداوار اور سربراہی کے بارے میں عہدیداروں کو تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی گئی ۔ اجلاس میں ریاستی وزراء اتم کمار ریڈی ، پونم پربھاکر ، پی سرینواس ریڈی ، چیف سکریٹری شانتی کماری ، سکریٹری چیف منسٹر وی شیشادری ، اسپیشل چیف سکریٹری فینانس رام کرشنا راؤ ، اسپیشل چیف سکریٹری توانائی سنیل شرما ، مینجنگ ڈائرکٹر سنگارینی کالریز سریدھر ، مینجنگ ڈائرکٹر پاور ڈسٹری بیوشن کمپنی لمٹیڈ رگھوما ریڈی اور مینجنگ ڈائرکٹر نیشنل پاور ڈیولپمنٹ کارپوریشن گوپال راؤ اور دوسروں نے شرکت کی۔