حیدرآباد۔/7 ستمبر، ( سیاست نیوز) تلنگانہ میں جینکو صدرنشین ومنیجنگ ڈائرکٹر پربھاکر راؤ نے کہا کہ ضرورت کے مطابق سری سیلم پراجکٹ میں برقی تیار کی جارہی ہے۔ برقی تیاری کیلئے حکومت نے واضح ہدایات دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ تین دن بھاری بارش کے امکانات ہیں لہذا محکمہ نے چوکسی اختیار کرلی ۔ انہوں نے کہا کہ گریٹر حیدرآباد میں سیلر میں موجود میٹرس کو پہلی منزل پر منتقل کرنے کی صلاح دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ برقی کی سربراہی کے سلسلہ میں کسی بھی مسئلہ پر عوام حسب ذیل ٹیلی فون نمبرات پر ربط قائم کرسکتے ہیں۔7382072104 ، 7382072106 ، 7382071574 اس کے علاوہ 1912 و 100 نمبرس پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔