برلن ۔ 8 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) جرمن وزیر دفاع آنے گریٹ کرامپ کارین باؤر نے ماسکو حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ جارجیا کے سیاسی کارکن کے قتل کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں زیادہ تعاون کرے۔ انہوں نے اس معاملے پر ماسکو اور برلن حکومت کے باہمی تعلقات میں کشیدگی پیدا ہونے کا بھی خدشہ ظاہر کیا ہے۔ اس کارکن کو تئیس اگست کو برلن میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔ شبہ ہے کہ اس واردات میں روسی خفیہ ایجنسیاں ملوث تھیں۔ جرمن حکمران سیاسی جماعت سی ڈی یو کی سربراہ نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت کو اس سلسلے میں کریملن کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظر ثانی کرنا چاہیے۔