نئی دہلی 26 مئی ( پی ٹی آئی ) حکومت نے آج کہا کہ ہندوستان میں کورونا سے اموات کی شرح دنیا بھر میں سب سے کم 2.87 فیصد پر ہے ۔ حکومت کا کہنا ہے کہ بروقت لاک ڈاون ‘ قبل از وقت پتہ چلانے اور اس سے نمٹنے کے اقدامات کی وجہ سے ہی اموات کی شرح کم رہی ہے ۔ کہا گیا ہے کہ اپریل میں اموات کی شرح 3.38 فیصد تھی جو گھٹ کر 2.87 فیصد ہوگئی ہے جبکہ دنیا بھر میں اموات کی شرح 6.4 فیصد درج کی جا رہی ہے ۔ حکومت کا کہنا ہے کہ دواخانوں میں اس بات پر زیادہ توجہ دی جا رہی ہے کہ مریض کی زندگی کو بچایا جائے ۔ اس کیلئے خصوصی انتظامات کئے جا رہے ہیں اور یہ کوشش کامیاب بھی ہو رہی ہے ۔