برونائی کے شہزادے عبدالمتین کی شادی

   

بندر سری باگوان : برونائی کے ’ہینڈسم‘ شہزادہ عبد المتین اکثر اپنی تصاویر اور فوجی سروس کو لے کر انٹرنیٹ پر مقبول رہتے ہیں۔ حال ہی میں 10 دنوں پر محیط ایک تقریب میں ان کی شادی ایک ایسی خاتون سے ہوئی جن کا تعلق کسی شاہی خاندان سے نہیں۔ ڈسمبر میں شہزادے نے انیشا روسنا سے اپنے تعلقات اور منگنی کے بارے میں بتایا تھا۔اس اعلان نے ان کے مداحوں کو حیران کر دیا۔ شہزادہ عبد المتین کو ایشیا کے سب سے پرکشش کنوارے مردوں کی فہرست میں شمار کیا جاتا تھا۔ان کی دلہن برونائی کے سلطان حسن البلقیہ کے مشیر کی نواسی ہیں۔ انیشا روسنا کی اپنی فیشن اور سیاحت کی کمپنی ہے۔32 سالہ شہزادہ عبد المتین رسمی یونیفارم میں ملبوس تھے اور ان کی 29 سالہ دلہن نے استانہ نورالایمان محل میں ہونے والی تقریب کیلئے لمبا سفید لباس اور زیورات پہن رکھے تھے۔