بروڈا ناک آوٹ مرحلہ میں داخل

   


ودودرا : سید مشتاق علی ٹرافی میں ناقابل تسخیر رہنے والی بروڈا کی ٹیم نے گجرات کے خلاف بھی کامیابی حاصل کرتے ہوئے گروپ سی میں نہ صرف پہلا مقام حاصل کیا ہے بلکہ وہ اس کامیابی کے ذریعہ ٹورنمنٹ کے ناک آؤٹ مرحلہ میں رسائی حاصل کرلی ہے۔ یہاں ایف ڈی کالونی گراونڈ پر کھیلے گئے مقابلہ میں بیٹنگ کیلئے مدعو کئے جانے کے بعد بروڈا نے چار وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز اسکور کئے اور جوابی اننگز میں گجرات کو 164/9 رنز تک محدود رکھا۔ دیگر مقابلوں میں ہماچل پردیش نے مہاراشٹرا کو چاو وکٹوں سے شکست دی جیسا کہ مہاراشٹرا نے 117/9 رنز بنائے جبکہ جوابی اننگز میں فاتح ٹیم نے 121/6 رنز کے ساتھ کامیابی حاصل کی۔ ایک اور مقابلہ میں چھتیس گڑھ نے سنسنی خیز مقابلہ میں اتراکھنڈ کو ایک وکٹ سے شکست دی۔ اتراکھنڈ نے 167/8 رنز بنائے جبکہ چھتیس گڑھ نے 167/9 کے ذریعہ کامیابی حاصل کی۔