لندن: برطانوی فضائی کمپنی برٹش ایئر ویز نے لندن سے بیجنگ کیلئے پروازوں کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ فضائی کمپنی کے مطابق جدید ترین ایئر لائن کیلئے اس روٹ پر مسافروں کی ضرورت یا مانگ کے ایشوز کے علاوہ روس کی طرف سے فضائی راستوں کی بندشوں کے مسائل بھی شامل ہیں۔برٹش ایئر ویز کے اعلان کے مطابق یہ پروازیں 26 اکتوبر سے معطل کی جائیں گی۔ روس اور یوکرین کے درمیان 24 فروری 2022 سے جنگ جاری ہے۔تاہم ابھی اندازہ نہیں کیا جا سکتا کہ اکتوبر کے دوران روس یوکرین جنگ کی صورتحال کیا ہو گی۔ فضائی کمپنی کی ملکیت رکھنے والی کمپنی ‘آئی اے جی ایس اے ‘ پروازیں نومبر 2025 تک روکے رکھے گی۔