لندن: برٹش ایئرویز لندن کے دوسرے بڑے ایئرپورٹ گیٹوِک پر ایک نئی سستی ایئرلائن شروع کرنے کے لیے بات چیت آگے بڑھائی رہی ہے۔ خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق برٹش ایئرویز کے چیف ایگزیکٹیو شان ڈوئل نے ہیتھرو ایئرپورٹ پر صحافیوں کو بتایا کہ وہ ایک ایسی ایئرلائن شروع کرنا چاہتے ہیں جو ٹکٹ کی قیمت کے حوالے سے مقابلہ کر سکے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم اس مقابلے میں آرہے ہیں اور یہ ایئرلائن شروع کرنے کے لیے مذاکرات آگے بڑھ چکے ہیں۔برٹش ایئرلائن کی مالک کمپنی اینگلو سپینش گروپ آئی اے جی نے مختصر دورانیہ کی پروازیں چلانے کے نئے بزنس کے منصوبے کا اعلان کیا تھا۔