حیدرآباد /26 جون (سیاست نیوز) برکت پورہ کے علاقہ نلہ کنٹہ ڈیویژن میں بی جے پی لیڈر کے مکان میں گیاس کے اخراج سے دھماکہ ہوا اور وہاں آگ لگ گئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ بی جے پی لیڈر لکشمن گوڑ کے مکان میں کل رات دیر گئے اچانک ایک دھماکہ ہوا جس کے بعد مکان میں آگ لگ گئی ۔ مقامی عوام نے پولیس کو آگاہ کیا جس کے نتیجہ میں نلہ کنٹہ پولیس کی ٹیم وہاں پہونچ گئی اور فائر انجن عملہ کو بھی طلب کرلیا گیا ۔ پولیس نے بتایا کہ ایل پی جی گیاس کے اخراج کے نتیجہ میں دھماکہ کے بعد آگ لگی ہے اور اس سلسلے میں مزید تفصیلات اکٹھا کئے جارہے ہیں ۔ بتایا جاتا ہے کہ لکشمن گوڑ اور اس کے افراد خاندان دھماکہ کے وقت مکان میں موجود نہیں تھے جس کے سبب کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔
