بریانی کلو کے حساب سے فروخت ہونے کا امکان

   

Ferty9 Clinic

لکھنؤ ۔ /20 جون (سیاست ڈاٹ کام) گھروں پر بریانی سربراہ کرنے والے امکان ہے کہ کیلو کے حساب سے بریانی فروخت کریں گے ۔ یہ بھی امکان ہے کہ یہ طریقہ کار اختیار کرنے سے بریانی کے شایقین جو روزانہ بریانی خریدتے ہیں امکان ہے کہ 30 کروڑ ہوجائے گی ۔ مختلف قسم کی بریانی حیدرآباد اور لکھنؤ میں فراہم کی جاتی ہے ۔ ابتدائی طور پر صرف چند ہی لوگ مخصوص مقامات پر بریانی سے لطف اندوز ہوا کرتے تھے لیکن اب اس کے شایقین کی تعداد میں بے حد اضافہ ہوچکا ہے ۔ اطلاع ملی ہے کہ کیلو کے حساب سے بریانی فروخت کرنے کی اسکیم کیلئے سرمایہ کاری کرنے والوں کی تعداد تاحال 10 لاکھ افراد ہوچکی ہے اور اس میں مزید اضافہ کے بھی امکان ہے ۔ حیدرآباد کی بریانی دنیا بھر میں اپنے ذایقہ کیلئے شہرت رکھتی ہے ۔