حیدرآباد /12 فروری ( سیاست نیوز ) بریانی کی خواہش پوری نہ کرنے پر دلبرداشتہ ایک خاتون نے خودکشی کرلی ۔ جوبلی ہلز پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 28 سالہ ناگاوینی عرف پدما نے خودسوزی کرلی ۔ پدما رحمت نگر علاقہ کے ساکن وینکٹیش کی بیوی نے 3 فروری کو شوہر سے بریانی کی خواہش کی تھی اور شوہر بریانی لانے سے قاصر رہا ۔ اس شخص نے بیوی کی خواہش کو ٹال مٹول کیا جس سے پدما تنگ آگئی اور اس نے 5 فروری کے دن خودسوزی کرلی ۔ جس کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ کل رات فوت ہوگئی جوبلی ہلز پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔