بریلی :مساجد میں الکوحل والا سینیٹائزراستعمال نہ کرنے کا مشورہ

   

٭ اُترپردیش میں بریلی کی درگاہ اعلیٰ حضرت کے ذمہ دار مفتی این فاروقی نے مبینہ طور پر مساجد کے ذمہ داروں سے کہا کہ وہ مساجد میں الکوحل پر مشتمل سینیٹائزرس استعمال نہ کریں، کیونکہ اسلام میں اس کی ممانعت ہے۔ انہوں نے عوام سے کہا کہ وہ سینیٹائزرس کے بجائے ہاتھوں کی صفائی کیلئے صابن، ڈیٹرجنٹ یا شیمپو کا استعمال کریں۔ بعض مندروں میں بھی الکوحل کے باعث سینیٹائزرس کا استعمال نہیں کیا جارہا ہے۔