بریلی میں ریٹائرڈ بینک منیجر کے مکان میں ڈاکہ

   

Ferty9 Clinic

بریلی: اترپردیش میں بریلی کے پریم نگر علاقہ میں ریٹائرڈ بینک منیجر کی بیوی کو یرغمال بناکر بدمعاشوں نے لاکھوں کے زیورات اور نقدی لوٹ کر لے گئے ۔پولیس ذرائع نے جمعہ کو بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج سے پتہ چلا کہ بدمعاش نے جمعرات کی رات 2:33سے 3:44بجے تک لوٹ مار کی اور تین بدمعاش نظر آرہے ہیں۔ٹبری ناتھ مندر روڈ بی ڈی اے کالونی کے رہایشی ریٹائرڈ بینک منیجر راجیشور دیال سنگھ نے بتایا کہ وہ تیسری منزل پر سو رہے تھے ۔ دوسری منزل پر ان کی بیوی اور معذور بیٹا سو رہا تھا۔ دیر رات ایک بدمعاش گھر میں داخل ہو ا۔ کل تین بدمعاش تھے ۔ دو پہلے سے ہی چھپے تھے ۔ بدمعاشوں نے بیوی کے دونوں ہاتھ پیر باندھ دئے ۔ گلے میں دوپٹہ لپیٹ کر منھ ڈھک دیا۔ بیوی بے ہوش پڑی تھی۔ برابر میں ان کا معذور بیٹا لیٹا تھا۔ الماری کھلی پڑی تھی۔ اس میں رکھا لاکھوں کا سامان،زیور،نقد غائب ہے ۔بدمعاشوں کے خوف سے بینک منیجر کی بیوی بے ہوش ہو گئی۔ اس لئے وہ لوٹے گئے زیور، نقد اور قیمتی سامان کی تفصیل نہیں دے پا رہی ہے ۔