بریلی:مسجد اڑانے کی دھمکی دینے والا گرفتار

   

بریلی: اترپردیش کے ضلع بریلی کے قلعہ تھانہ علاقے میں مسجد کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے والے شخص کو جمعرات کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ایس ایس پی ستیارتھ انردھ پنکج نے بتایا کہ چہارشنبہ کی صبح تھانہ قلعہ واقع جامع مسجد کی دیوار پر دھمکی بھرا پرچہ چسپاں کیا گیا تھا جس میں مسجد کو بم سے اڑانے و مسجد کے امام مفتی خورشید عالم کو گولی مارنے کی دھمکی دی گئی تھی۔ پولیس معاملہ درج کر کے ملزم کی تلاش میں مصروف تھی۔