بریگزٹ پر آئندہ منصوبہ بیان کرنے یوروپی یونین کا برطانیہ سے مطالبہ

   

بروسلز۔/19اکٹوبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) یوروپی کمیشن نے برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن سے ہفتہ کو کہا کہ وہ فی الفور اس بات کی وضاحت کرے کہ پارلیمانی بورڈ میں ایک اور شکست کے بعد وہ بریگزٹ کی تیاریوں پر کس طرح پیش رفت کرنا چاہتی ہے۔ یوروپی یونین کی ترجمان مینا اینڈریوا نے کہا کہ بروسلز نے برطانوی دارالعوام میں آج کی رائے دہی کا نوٹ لیا ہے جو نام نہاد لیٹ ون ترمیم پر ہوئی تھی جس کا مقصد سمجھوتہ سے دستبرداری تھا لیکن آج اس تجویز پر ووٹ نہیں ڈالے جاسکے۔ ترجمان نے ٹوئیٹ کیا کہ ’’ اب یہ برطانوی حکومت پر منحصر ہے کہ وہ ہمیں جلد سے جلد اپنے آئندہ اقدامات کے بارے میں مطلع کریں۔‘‘