کوڑنگل /24 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) گذشتہ روز 22 اگسٹ بروز پیر راگھویندرا گاڈن فنکشن ہال کوڑنگل میں آزادی 75 سالہ گولڈن جوبلی تقریبات اوجرااسالو کے آخری روز بڑے پیمانے پر 75 سال کی عمر والے بزرگ حضرات کی سمانم ( عزت افزائی ) پروگرام منعقد ہوا جس میں 75 بزرگ حضرات کی شال پوشی و گلپوشی کی گئی جس میں ایک مسلمان کو بھی شامل نہیں کیا گیا اس پر یس یم غوثن وجودی سابق ڈپٹی سرپنچ کوڑنگل نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے یم یل اے نریندر ریڈی کو آڑے ہاتھوں لیا انہوں نے کہا کہ یم یل اے کی چھوٹی سونچ ان کے لیے بڑی شرم کی بات ہے ایس ایم غوثن اس حرکت کی سخت مزمت کرتے ہوئے کہا کہ یہی حرکت آنے والے دنوں میں یم یل اے نریندر ریڈی کو بہت مہنگی پڑے گی انہوں نے کہاکہ فوری مسلمانان کوڑنگل سے معافی مانگی جائیں۔ اس موقع پر محمد عبدالجبار حقانی سید خیرات علی قادری سید اسحاق پاشاہ مولانا حافظ و شیخ عادل فاضل جامعہ نظامیہ شاکر قادری عبدالقادر محمد فیروز محمد سراج الدین محمد خواجہ معین الدین خالد احمد خان محمد علیم شیخ رومان سمع الدین شامل تھے۔