بزرگ شاعر گلزار دہلوی کا انتقال

   

نئی دہلی12 جون (سیاست ڈاٹ کام) اردو کے بزرگ شاعر گلزار دہلوی (آنند موہن زتشی) کا (کوویڈ۔ 19) سے صحتیاب ہونے کے پانچ دن بعد جمعہ کی دوپہر کو انتقال ہو گیا۔ گلزار دہلوی اگلے مہینے 94 سال کے ہونے جا رہے تھے اور انہوں نے نوئیڈا میں واقع اپنی رہائش پر آخری سانس لی۔گلزار دہلوی کے فرزند انوپ زتشی نے میڈیا کو بتایا ’’ان کی کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ 7 جون کو منفی آئی تھی جس کے بعد ہم انہیں گھر لے آئے تھے۔ آج انہوں نے دوپہر کا کھانا لیا اور تقریباً 2.30 بجے ان کا انتقال ہو گیا‘‘۔