بزم صدف انٹرنیشنل کی آج دوسری خلیج اردو کانفرنس

   

نئی دہلی/دوحہ :ملک و بیرون ملک اردو کی ترویج و اشاعت اور فروغ کے لئے سرگرم بزم صدف انٹرنیشنل کے زیر اہتمام قطر کی راجدھانی دوحہ میں دوسری خلیج اردو کانفرنس کا انعقاد 31اگست کو ہوگا جس میں اردو کے معروف ادیب اور شاعر شرکت کریں گے ۔یہ اطلاع بزم صدف انٹرنیشنل کے چیرمین شہاب الدین احمد نے دی ہے ۔انہوں نے کہاکہ اس کانفرنس کی صدارت حسن عبدالکریم چوگلے ، مہمان خصوصی باصرسلطان کاظمی (برطانیہ) اور مہمان اعزاز محترمہ صوفیہ بخاری اور عظیم عباس ہوں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ مہمان شعراء میں مسعود حساس کویت، ناصر معروف عمان،محمد سعید سعید بحرین، منصور محبوب سعودی عرب اور شعرائے خصوصی میں محمد خلیل خاں متحدہ عرب امارات، محمد قسیم کویت شامل ہیں۔ اس کے علاوہ دیگر شعراء میں عتیق انظر، مقصود انور، محمد رفیق رشاد ندوی، وصی الحق وصی، اطہر اعظمی، اشفاق دیشمکھ، مظفر نایاب، انور علی رانا اور ڈاکٹر مینو پراشربھی رونق میں اضافہ کریں گی۔اس کانفرنس اور مشاعرہ کی نظامت احمد اشفاق، ڈاکٹر ندیم ظفر جیلانی مشترکہ طور پر کریں گے ۔