بزم علم و ادب کا آج نعتیہ مشاعرہ

   

حیدرآباد ۔ 4 ۔ مارچ : ( راست ) : بزم علم و ادب کا نعتیہ مشاعرہ 5 مارچ کو 7 بجے شام مسدوسی ہاوز مغل پورہ میں زیر نگرانی مولانا محمد رحیم الدین انصاری صدر نشین اردو اکیڈیمی تلنگانہ منعقد ہوگا ۔ ڈاکٹر نادر المسدوسی صدر بزم علم و ادب خیر مقدم کریں گے ۔ مشاعرہ کا آغاز قاری انیس احمد کی قرات کلام پاک اور حافظ و قاری زاہد ہریانوی کی نعت شریف سے ہوگا ۔ شعراء کرام مسرز کامل حیدرآبادی ، اکبر خاں ، یوسف روش ، اسلم فرشوری ، سردار سلیم ، اسد ثنائی ، ڈاکٹر نادر المسدوسی ، علی بابا درپن ، ظفر فاروقی ، طاہر گلشن آبادی ، فرید سحر ، جہانگیر قیاس ، زعیم ذومرہ ، ڈاکٹر فرید الدین صادق ، باقر تحسین ، لطیف الدین ، افتخار عابد ، سہیل عظیم ، تشکیل رزاقی ، حامد رضوی ، نور الدین امیر کے علاوہ اضلاع سے حلیم بابر ، بصیر خالد ، کلیم شیخ ، اجمل محسن ، تاج مضطر ، ظہور ظہیر آبادی و دیگر شعراء کرام نعتیہ کلام سنائیں گے ۔ ابتداء میں مولانا اسد ثنائی نعتیہ شاعری پر خطاب کریں گے ۔ شاعر و ناظم مشاعرہ جناب فرید سحر نظامت کے فرائض انجام دیں گے ۔ شاعر و ادیب جناب اجمل محسن کو تہنیت پیش کی جائے گی ۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے پروفیسر مجید بیدار ، ڈاکٹر م ق سلیم ، مولانا حبیب عبدالرحمن الحامد ، قاضی سراج الدین رضوی شرکت کریں گے ۔۔