حیدرآباد ۔ 9 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : حصول تعلیم اور روزگار حاصل کرنے کے لیے نوجوانوں کی جانب سے جو جدوجہد کی جارہی ہے وہ قابل ستائش ہے ۔ ہر اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والوں کو سرکاری ملازمتیں حاصل ہونا ممکن نہیں ہے ۔ لہذا خانگی شعبوں میں بھی نوجوان اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں ۔ چند نوجوان خود روزگار پر اکتفا کرتے ہوئے خود روزگار حاصل کررہے ہیں اور دوسروں کو بھی روزگار فراہم کررہے ہیں ۔ ٹاٹا کمپنی میں الکٹرانک ڈیزائن انجینئر کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے شیکھر نے اپنے دو دوستوں کے ساتھ مل کر پڑوسی ریاست آندھرا پردیش کے کرنول میں واقع وینکٹ رمنا کالونی میں ایک بس کو ریسٹورنٹ میں تبدیل کرتے ہوئے عوام کو ایک خوشگوار ماحول کے ساتھ کھانا کھانے کا انتظام کیا ہے ۔ اس کو ’ ڈائن ان بس ‘ کا نام دیا ہے ۔ بس کے اندر اور چھت پر ڈائننگ کا انتظام کیا ہے ۔ اس ریسٹورنٹ سے مزید 25 افراد کو روزگار حاصل ہورہا ہے ۔ چندر شیکھر نے بتایا کہ عوام اس ریسٹورنٹ کو کافی پسند کررہے ہیں ۔۔ ن