حیدرآباد۔ 30 نومبر (سیاست نیوز) تلنگانہ اسٹیٹ آر ٹی سی انتظامیہ نے بس بھون مشیرآباد میں آر ٹی سی ملازمین کی یونین کے دفاتر کو تالا لگا دیا گیا ہے۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے صاف کہہ دیا ہے کہ اب آر ٹی سی میں کوئی یونین نہیں رہے گی۔ آر ٹی سی ملازمین کو ہڑتال کیلئے اکسانے والی یونینوں کا وجود ہی ختم کردیا جائے گا۔ چیف منسٹر کے احکام پر عہدیداروں نے بس بھون میں تلنگانہ مزدور یونین کے آفس کو مقفل کردیا گیا ہے۔ اس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے جے اے سی کنوینر اشواتھما ریڈی نے کہا کہ لیبر قوانین ہی طئے کریں گے کہ یونینوں کو رہنا چاہئے یا نہیں۔