بس حادثہ ‘ ماں اور بیٹے کی موت

   

حیدرآباد 24 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) حیدرآباد سے بنگلور جا رہی ویموری کاویری ٹرایول بس میں بنگلور کے ساکن فیل مین بیبی (64) اور ان کا بیٹا کشور کمار (41) سال جل کر ہلاک ہو گئے۔ یہ دونوں دیوالی تہوار کے سلسلہ میں سنگاریڈی ضلع کے پٹن چیرو کرشی ڈیفنس کالونی میں رہنے والی بہن پدم پریا اور بھائی رامو کے گھر آئے تھے اور جمعرات کی رات واپس روانہ ہوئے تھے۔حادثہ جمعہ کی صبح پیش آیا جب بس کو اچانک آگ لگ گئی۔ بس میں کل 41 مسافر سوار تھے، جن میں سے 20 ہلاک ہوگئے۔ پولیس اور فائر بریگیڈ کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا ۔پولیس حکام نے تصدیق کی ہے کہ ماں اور بیٹے کی موت شدید جلنے کے باعث ہوئی۔