بس دریا میں گرگئی، 12افراد ہلاک

   

Ferty9 Clinic

کھٹمنڈو: نیپال کے ضلع ڈانگ میں بس دریا میں گرنے سے 12افراد جان کی بازی ہارگئے۔ ڈانگ کے چیف ڈسٹرکٹ آفیسر رام بندھو سبیدی نے میڈیا کو بتایا کہ گزشتہ رات کھٹمنڈو جانے والی ایک مسافر بس تیز رفتاری کے باعث پل کی ریلنگ سے ٹکرا کر دریائے راپتی میں جا گری جس کے نتیجے میں 12افراد ہلاک اور 22زخمی ہوگئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ امدادی کارکنوں نے 4گھنٹوں کی کوشش سے ہلاک اور زخمیوں کو دریا سے نکال کر قریبی ہاسپٹل منتقل کر دیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ مقامی پولیس جائے حادثہ پر موجود ہے اور حادثہ کی وجوہات کے بارے میں تحقیقات کر رہی ہے۔

کولمبیا میں لینڈ سلائیڈنگ
18 افراد ہلاک
بوگوٹا : جنوبی امریکی ملک کولمبیا میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 18 افراد ہلاک ہوگئے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ سے تقریباً 30 افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ شہر میڈیلن اور کیوبڈو کو ملانے والی شاہراہ عارضی طور پر بند ہوگئی ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق کولمبیا میں لینڈ سلائیڈنگ کا واقعہ مسلسل جاری بارشوں کے سبب پیش آیا۔