ماسکو: روس کے مغربی علاقے وورونیز کی ایک مسافر بس میں دھماکے کے نتیجے میں دو خواتین ہلاک جبکہ 19دیگر افراد زخمی ہوگئے۔ جمعرات کی شب دھماکے کے وقت بس میں 35مسافر سوار تھے۔ ایک مسافر خاتون موقع پر ہی ہلاک ہو گئی جبکہ دوسری خاتون جمعہ کی صبح ہسپتال میں چل بسی۔ اس حادثہ کی سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ویڈیوز میں دکھایا گیا ہے کہ دھماکے کی زوردار شدت کی وجہ سے بس کی چھٹ اْڑ گئی۔ حکام نے اس واقعہ میں دہشت گردی کے امکانات کو رد کردیا، تاہم مزید تحقیقات ابھی جاری ہے۔