کٹیہار۔9 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) بہار کے کٹیہار ضلع میں منیہاری تھانہ علاقے کے پاگل باڑی کے نزدیک آج ایک بس بے قابو ہوکر پلٹ گئی جس کے سبب اس میں سوار 7 افراد زخمی ہوگئے ۔پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ کٹیہار کے آمدہ باد سے بھاگلپور جارہی تیز رفتار بس پاگل باڑی کے نزدیک اوور ٹیک کرنے کے دوران بے قابو ہوکر پلٹ گئی۔ اس حادثے میں سات لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے ۔ سبھی زخمی مقامی بتائے جارہے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی پولیس نے بس میں پھنسے مسافروں کو باہر نکالا اور زخمی کو اسپتال میں داخل کرایا ۔ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔ بس میں تقریباً 50 مسافر سوار تھے ۔