بستی میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی، 14 کے خلاف رپورٹ درج

   

بستی: اترپردیش میں ضلع بستی کے پرشورام پور تھانہ علاقہ میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے پر 14 افراد کے خلاف رپورٹ درج کی گئی ہے ۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ ضلع کے پرشورام پور تھانہ علاقے میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے رائے دہندگان کو کرتے کا لالچ اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے کے معاملے 14 افراد کے خلاف دفعہ 188 ، 51 ، ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ، 171 بی / 171 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔