چیف منسٹر بسواراج بومئی کی شرکت، مختلف ترقیاتی امور کو منظوری
بیدر۔ بسواکلیان ڈیولپمنٹ بورڈ کی ساتویں میٹنگ ہوئی جس کی صدارت وزیراعلیٰ بسواراج بومئی نے کی۔ 9 اپریل کو انقلابی مقام بسواکلیان مستقر کے بسواکلیان ڈیولپمنٹ بورڈ کے دفتر میں یہ میٹنگ منعقد ہوئی۔وزیراعلیٰ بسواراج بومئی جو سابق وزیر اعلیٰ بی ایس یدی یورپا کے ساتھ بنگلوروسے خصوصی طیارے کے ذریعہ بیدر ایئر بیس پہنچے،بعدازاں ہیلی کاپٹر کے ذریعے بسواکلیان پہنچے۔اوربی کے ڈی بی کے قریب واقع ہیلی پیڈ پر عوام سے ان کی عرضیاں قبول کیں۔بعدازاں BKDB دفتر پہنچنے اور اہم میٹنگ میں شرکت کی۔ وزیر اور اراکین اسمبلی ودیگر معززین نے گلدستہ پیش کرکے ان کااستقبال کیا۔ بی کے ڈی بی کے خصوصی افسر ڈپٹی کمشنر گووند ریڈی نے سب سے پہلے اجلاس میں ان کا خیرمقدم کیا اور بہبود سے متعلق بورڈ کے ساتویں اجلاس کے مندرجات کو پڑھا۔ ودیا منڈپم پلاننگ کمیٹی کی میٹنگ میں 31 ایکڑ پرائیویٹ اراضی جس کی فوری ضرورت تھی نئے تجربہ پویلین کو منظوری دی گئی۔ تجربہ ہال کے لیے طلب کردہ ٹینڈر کا عمل فی الحال تکنیکی جانچ کے تحت ہے۔ کل 63 ایکڑ 14 ایکڑ اراضی دستیاب ہے اور کام شروع کرنے میں کوئی مشکل نہیں ہے۔میٹنگ میں مرکزی وزیر بھگونت کھوبا، ضلعی انچارج وزیر شنکرپاٹل منین کوپا، حیوانات کے وزیر پربھو چوہان، مفکر بسواراج پاٹل سیڑم، کلبرگی کے رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر امیش جادھو، کے کے آرڈی بی چیرمین دتاتریہ پاٹل ریور، خصوصی مہمان رکن اسمبلی بنڈپاقاسم پور ، راج شیکھرپاٹل ، رحیم خان ، شرنوسلگرا، رکن قانون سازکونسل رگھوناتھ ملکاپورے ، اروندکمارارلی ، ڈاکٹر چندرشیکھرپاٹل، سشیل جی نموشی ، بھیم راؤ پاٹل، کلبرگی علاقائی کمشنر ڈاکٹر این وی پرساد، ضلع پنچایت چیف ایگزیکٹیو آفیسر زہرہ نسیم، بنگلور بسوا کمیٹی کے چیئرپرسن اور انوبھومنٹپ تعمیرات سے متعلق تکنیکی کمیٹی کے رکن اروند جٹی، بی کے ڈی بی ممبران شیوراج نرشٹی،کرن پاٹل ، کنڑااینڈ کلچر محکمہ کی جوائنٹ ڈائرکٹرکے ایچ چنور، ریونیو، فائنانس، نوادرات میوزیم، شہری انتظامیہ اور شہری ترقی سمیت مختلف محکموں کے اعلیٰ سطحی افسران میٹنگ میں موجود تھے۔