بسواکلیان میں تہنیتی تقریب کا انعقاد

   

بیدر۔ جناب محمد جاوید احمد کی اطلاع کے بموجب لیلین پبلک اسکول را جیشور تعلقہ بسوا کلیان میں مسلسل پا نچویں سال صد فیصد نتا ئج آ نے کے موقع پر اسکول انتظامیہ کی جا نب سے طلباء و طالبات اور والدین کو تہنیت پیش کی گئی۔ اس خصو صی موقع پر خصوصی مہمان ڈاکٹر آ نند کٹا ہیلتھ آفیسر نے شرکت کی اور اپنے خطاب میں تمام طلبہ اور انتظامیہ کو مبارکباد پیش کی۔ اس کے علاوہ طلباء کو حوصلہ رکھ کر مسلسل محنت و لگن کے ساتھ پڑھائی کرنے اور زندگی میں خاص مقام و مرتبہ حاصل کرنے کی تلقین بھی کی۔ جناب شیخ چاند پا شاہ صدر مدرس نے طلباء کے بہترین نتائج پر خوشی کا اظہار کیا اور مبارکباد دی ۔ انہوں نے طلبہ کے تا بناک مستقبل کی دعا دی۔ کا میا بی کے سلسلے کو جاری رکھنے کو کہا۔جناب محمد علاؤ الدین پرنسپل پی یو سی کا لج نے خطاب کرتے ہوئے طلبہ کو مستقبل میں بہی امتیازی کامیابی حاصل کرنے کی بات کہی۔ اسکے علاوہ موصوف نے طلباء کو مفید مشوروں سے نوا زا۔والدین وسرپرست میں مرار جی دیسائی رہائشی اسکول ہمنا آ باد کی اردو معلمہ سلمیٰ مبین نے اظہار خیال کرتے ہوئے طلبہ کو تلقین کی کہ زندگی میں کچھ بھی بنو مگر استاد کی عزت وادب کرنا سیکھو ،اسی سے آ پ کا میا بی کی منزل تک پہنچ سکو گے۔ تہنیتی تقریب میں ڈاکٹر ساگر پا ٹل راجیشور بھی موجودرہے اور طلباء کی حوصلہ افزائی کی۔ اس پروگرام کا آغاز دہم جماعت کے طالب علم محمد ذبیح کی قرأت کلام پاک سے ہوا۔ محمد جاوید احمد معلم نے افتتاحی کلمات ادا کئے اور نظامت بھی کی، معلمہ سمیہ صالحاتی نے استقبالیہ کلمات ادا کئے، اردو معلمہ سلمیٰ نے کلمات تشکر ادا کئے۔ اس تقریب میں طلباء و طالبات اور والدین کی کثیر تعداد موجود رہی۔