بسواکلیان ۔جناب الطاف صاحب ایف ــ۔ڈی ۔سی ۔جے۔ایم۔ایف۔سی۔سویل جج تعلقہ بسوا کلیان کی وداعی تقریب انڈین ایجوکیشن انسٹیٹیوٹ میں انجام دی گئی۔ جناب الطاف صاحب بسواکلیان کورٹ میں اپنی بہترین خدمات انجام دیے ہیں اور عوام بالخصوص پریشان حال لوگوں کے لئے دل کا سکون بھی کہا جاسکتا ہے۔انکی شخصیت محتاج تعریف نہیں یہ عام لوگوں کی طرح مفاد پرست یا خودغرضی کا مظاہرنہیں کرتے اور عوام میں مقبولِ عام مانے جاتے ہیں۔اس موقع پر جناب محی الدین بیلیف کورٹ اور بسواکلیان کورٹ کے اسٹاف اور عوام کی جانب سے تہنیت پیش کرتے ہوئے نیک خیالات کا اظہار کیا۔ کالج پرنسپل جناب اسلم دانیش نے پروگرام کی کاروائی چلائی ۔ مہمان خصوصی خواجہ معین الدین چابکسوار (کلیف)صدر مولانا ابولکلام آزاد سوسائیٹی ، بسوراج اکاایف ڈی.منصف کورٹ،جناب اسلم اور خواجہ معین الدین صاحب نے گلپوشی کی۔