حیدرآباد۔ حیدر گوڑہ راجندر نگر میں واقع ایک اسٹور سے بسکٹ کے استعمال کے بعد بچوں کی صحت بگڑ گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ اوم ریڈی نامی شخص نے حیدر گوڑہ میں پتانجلی اسٹور سے بسکٹ خریدے اور بچوں کیلئے لے گیا تاہم کچھ دیر بعد جب بچوں نے بسکٹ استعمال کیا تو ان کی صحت بگڑ گئی اور اس شخص نے بچوں کو ہاسپٹل سے رجوع کیا۔دریافت کیلئے جب وہ اسٹور پہنچا تو اس کو اسٹاف کی جانب سے رسوائی کا سامنا رہا۔ اس شخص کا الزام ہے کہ اس اسٹور میں ایکسپائری تاریخ کی اشیاء فروخت کی جاتی ہیں۔ اوم ریڈی نے اسٹور کے روبرو دھرنامنظم کیا اور راجندر نگر پولیس میں شکایت درج کروائی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے بسکٹ کو جانچ کیلئے روانہ کردیا ۔