بشار الاسد کی 11 سال میں پہلی بار حلب آمد

   

طرابلس ۔ پہلی بار شامی حکومت کے صدر بشار الاسد 2011 کے بعد جمعہ کو حلب گورنری کا دورہ کیا۔ سرکاری سانا نیوز ایجنسی نے بتایا کہ بشار الاسد نے شمالی شام میں پانی پمپ کرنے کے لیے ایک بڑے پاور پلانٹ کا افتتاح کرنے کے لیے حلب کا دورہ کیا۔ ٹیلیگرام ایپلی کیشن پر شامی صدارت کے اکاؤنٹ میں یہ بھی اطلاع دی گئی ہے کہ اسد نے حلب کے مشرقی دیہی علاقوں میں حلب تھرمل اسٹیشن کا دورہ کیا تاکہ اس کی بحالی کے بعد اسٹیشن کے پانچویں گروپ کے کام کے آغاز کا مشاہدہ کیا جا سکے۔