بشار الاسد کی سلطان ہیثم بن طارق السید سے ملاقات

   

عمان : شام کے صدر بشار الاسد نے عمان کا دورہ کیا اور سلطان ہیثم بن طارق السید سے ملاقات کی۔عمان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق ہوائی اڈے پر سلطان ہیثم نے شامی صدر کا استقبال کیا۔شام میں 6 فروری کو آنے والے مہلک زلزلے کے بعد بشارالاسد کا یہ پہلا بیرونی دورہ ہے۔عمانی وزارت خارجہ نے ٹویٹ کیا ہے کہ سلطان نے دو ہفتے قبل شام اور ترکی میں آنے والے مہلک زلزلے اور تباہ کاریوں پر افسوس اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ ’’نجی ملاقات ‘‘ سے پہلے دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔