بشمول بمراہ اہم فاسٹ بولرس چمپئنز ٹرافی سے باہر، مداح مایوس

   

نئی دہلی : چمپئنز ٹرافی جو صرف ایک یا دو ٹیمیں نہیں بلکہ دنیاکی 8 منتخب ٹیمیں میدان میں ہیں۔ ایسا لگ رہا تھا کہ بیٹ اور گیند کی جنگ سخت ہوگی لیکن عالمی کرکٹ میں فاسٹ بولنگ کے 5 بڑے نام اس آئی سی سی ٹورنمنٹ سے باہر ہوگئے ہیں جس سے عوام مایوس ہیں۔ نتیجہ یہ ہے کہ بیٹرس کو اب چمپئنز ٹرافی میں راحت ملتی نظر آرہی ہے۔ یہی نہیں ٹورنمنٹ کے جوش و خروش پر سوالات بھی اٹھنے لگے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ جو 5 باہر ہونے والے فاسٹ بولر وہ صرف بولر ہی نہیں تھے بلکہ بولنگ میں عالمی کرکٹ کے 5 بڑے نام بھی ہیں۔ جو جسپریت بمراہ، پیٹ کمنز، مچل اسٹارک، اینریک نوکیا اور جوش ہیزل ووڈ ہیں۔ یہ اس کی سب سے بڑی طاقت ہے لیکن کسی نہ کسی زخم کی وجہ سے آسٹریلیا چمپئنز ٹرافی میں اپنے تینوں اسٹارکی خدمات حاصل نہیں کر پائے گا۔ اب ونڈے میں ان تینوں کے اعدادوشمار سے سمجھیں کہ اس سے آسٹریلیا کو کیا نقصان ہوگا۔ پہلے پیٹ کمنز کی بات کرتے ہیں، جن کی غیر موجودگی نے آسٹریلیا کوکپتان کی تلاش پر مجبورکیا۔ دائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر پیٹ کمنز نے آسٹریلیا کے لیے 90 ونڈے میچوں میں 143 وکٹیں حاصل کیں۔ اب پاکستان اور یو اے ای میں چمپئنز ٹرافی کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ کمنز نے اپنے کیریئر میں کھیلے گئے 90 ونڈے میچوں میں سے ایک مقابلہ متحدہ عرب امارات میں کھیلا ہے اور 3 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ آسٹریلیا چمپئنز ٹرافی میں بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر مچل اسٹارک کے127 میچوں کے تجربے سے بھی محروم ہوگیا ہے جس میں انہوں نے 244 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ انہوں نے متحدہ عرب امارات میں 5 ونڈے میچوں میں14 وکٹیں حاصل کیں۔ اسٹارک ذاتی وجوہات کی بنا پر ٹورنمنٹ سے دستبردار ہوئے ہیں۔ ہیزل ووڈ کی بات کریں تو انہیں91 ونڈے میچوں کا تجربہ بھی ہے جس میں انہوں نے 138 وکٹیں حاصل کی ہیں لیکن آسٹریلیا اس دائیں ہاتھ کے بولرکی خدمات سے بھی محروم رہے گا۔ ہیزل ووڈ کو کولہے کی چوٹ لگی ہے۔ ہیزل ووڈ نے چمپئنز ٹرافی میں 3 میچ کھیلے ہیں جس میں انہوں نے 9 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ جسپریت بمراہ کے باہر ہونے سے ٹیم انڈیا کو بڑا دھکا لگا ہے۔ بمراہ نے اب تک کھیلے گئے 89 ونڈے میچوں میں 149 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ ہندوستان کو چمپئنز ٹرافی کے اپنے تمام میچ یو اے ای میں کھیلنے ہیں۔ اس لحاظ سے بمراہ ٹیم کے لیے ایک اہم ہتھیار تھے کیونکہ وہاں ان کا ریکارڈ اچھا تھا۔ بمراہ نے متحدہ عرب امارات میں کھیلے گئے4 ونڈے میچوں میں 8 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ بمراہ نے چمپئنز ٹرافی میں 5 میچوں میں4 وکٹیں حاصل کیں۔ بمراہ کمر کے نچلے حصے کی چوٹ سے صحتیاب نہیں ہونے کی وجہ سے چمپئنز ٹرافی سے باہر ہیں۔ بمراہ کی طرح جنوبی افریقہ کے اینریک نوکیا بھی کمرکی چوٹ کی وجہ سے چمپئنز ٹرافی سے باہر ہو ئے ہیں۔ وہ اپنے ونڈے کیریئر میں اب تک 22 میچ کھیل چکے ہیں جس میں انہوں نے 36 وکٹیں حاصل کی ہیں۔