بغاوت قانون کی منسوخی اور آزادی صحافت کے لیے کام کریں گے: یشونت سنہا

   

نئی دہلی: صدر جمہوریہ ہند کے عہدے کے لیے اپوزیشن جماعتوں کے مشترکہ امیدوار یشونت سنہا نے اتوار کو کہا کہ میں نے اعلان کیا ہے کہ میں آزادی صحافت، تقریر کی آزادی اور دیگر حقوق اور آزادیوں کا تحفظ کروں گا۔ جو شہریوں کو ان کے مذہب یا کسی بھی مذہب سے قطع نظر حاصل ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے اعلان کیا کہ وہ بغاوت کے قانون کو منسوخ کرنے کے لیے کام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی سابق ترجمان نوپور شرما کے خلاف سپریم کورٹ کے کچھ مشاہدات کے بعد عدلیہ پر گھٹیا الزامات لگائے جا رہے ہیں۔