بغداد ۔ 20 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام) عیرقی سیکوریٹی فورسس نے کہا ہے کہ شمالی بغداد میں ایران کے تائیدی یافتہ جنگجو گروپ کے ایک اسلحہ کے گودام میں زبردست دھماکہ ہوگیا ۔ یہ دھماکہ ملک بھر میں فوجی اڈوں اور گوداموں میں ہونے والے سلسلہ وار پر اسرار دھماکوں میں تازہ ترین واقعہ ہے۔ یہ دھماکہ ایران کے تائید یافتہ چھاپہ ماروں کے گودام میں ہوا ۔ چھاپہ ماروں کا یہ گروپ عراق کے کئی علاقوں میں سرگرم ہیں جو وقفہ وقفہ سے اس قسم کے حملوں میں ملوث ہوتا ہے ۔